حکومتی پالیسی کے بر عکس پراپرٹی ٹیکس انسپکٹرز برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات

حکومتی پالیسی کے بر عکس پراپرٹی ٹیکس انسپکٹرز برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات

لاہور (شہباز اکمل جندران//انویسٹی گیشن سیل )ایکسائز اینڈٹیکسیشن کی صوبائی انتظامیہ لاہور کے پرکشش سرکلوں میں تعینات پراپرٹی ٹیکس کے انسپکٹروں کو تبدیل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ڈائریکٹوریٹ لاہور ریجن اے اور ریجن بی میں تعینات 50سے زائد انسپکٹر ایسے ہیں جو کئی کئی برسوں سے جبکہ بعض عشروں سے ایک ہی سرکل میں تعینات ہیں بارسوخ انسپکٹر وں کے سامنے محکمے کے اعلیٰ افسر بھی بے بس نظر آتے ہیں معلوم ہواہے حکومت کسی بھی سرکاری افسر کو ایک ہی جگہ پر زیادہ سے زیادہ تین برس تک تعینات رکھنے کی اجازت دیتی ہے ایسے انسپکٹروں کو اپنے متعلقہ ای ٹی اوز کی بھر پور آشیر باد بھی حاصل ہے لاہور ریجن اے میں عرصہ دراز سے ایک ہی سرکل میں تعینات انسپکٹروں میں پراپرٹی ٹیکس سرکل شالیمار تھری کا انسپکٹر محمد ارشد 8برسوں سے، کوٹلی پیر عبدالرحمن کا رانا ذوالفقار علی 10برسوں سے، بادامی باغ کا عباس خان 8برسوں سے، فیض باغ کا محمد مبشر علی 10برسوں سے، وسن پورہ کا مبشر بٹ بھی 10برسوں سے ، گھوڑے شاہ کا ارشاد علی بھی 10برسوں سے ، کھوکھر روڈ کا حاجی شاہ دین 4برسوں سے، چاہ میراں کا شہباز احمد 7برسوں سے ،شادباغ ون کا رفعت علی شاہ 4برسوں سے، گڑھی شاہو کا انصر غزالی 5برسوں سے، محمد نگر کا نجم الدین 6برسوں سے، نولکھا کا رانا افتخار احمد 3برسوں سے،رحمن پورہ کا احمد جہانزیب 5برسوں سے ، لارنس روڈ کا شجاع الدین4برسوں سے ، پرانی انارکلی کا چوہدری محمد حنیف 8برسوں سے ،گوالمنڈی کا چوہدری لیاقت علی 3برسوں سے، راجگڑھ کا محمد شکیل بٹ 4برسوں سے،کریم پارک ون کا شیخ منیر احمد 5برسوں سے ، جیا موسیٰ کا ڈاکٹر محمد اقبال بھی 5برسوں سے، ایف ون وارڈ کا شاہد بٹ 5برسوں سے، سی ون کا امین تبسم بھی 4برسوں سے ، ای سرکل کا مشرف سعید 3برسوں سے اور ڈائریکٹوڑیٹ لاہور ریجن اے کے سرکل جی ٹو میں تعینات محمد نعیم اور سرکل ایچ میں تعینات شوکت علی تین تین برسوں سے ایک ہی سرکل میں تعینات ہیں اسی طرح ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈٹیکسیشن لاہور ریجن بی میں عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات انسپکٹروں میں گلبرگ ون کا منظور حسین گزشتہ 6برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات ہے،مذکورہ انسپکٹر ترقی پانے سے پہلے بطور کلرک بھی اسی سرکل میں 15برس تک فرائض انجام دیتارھا ہے، منظور حسین کا کہنا ہے کہ اسے زبردستی اسی سرکل میں رکھا گیا ہے، اور اس نے محکمے کے سربراہ صوبائی سیکرٹری کو کسی دوسرے سرکل میں تعیناتی کے لیے درخواست دے رکھی ہے، لیکن اس کے باوجود محکمہ اسے اسی سرکل میں رکھنا چاہتا ہے، ماڈل ٹاؤ ن میں تعینات انسپکٹر جعفر حسین گزشتہ کئی برسوں سے پوش علاقے کے اس پرکشش پراپرٹی سرکل میں تعینات ہے، جعفر حسین کے متعلق بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے دفتر تک پہنچ رکھتا ہے اور پراپرٹی ٹیکس ہو یا موٹر برانچ ہمیشہ پرکشش عہدوں پر تعینات رہا ہے،البتہ جعفر حسین کا کہناہے کہ اسے جہاں حکم دیا جائیگا، وہ وہیں کام کریگا۔ماڈل ٹاؤ ن میں تعیناتی کے لیے سفارش نہیں کروائی اسی طرح شادمان میں تعینات پراپرٹی ٹیکس انسپکٹر الطاف الرحمن پہلے تو کئی برسوں تک بطورکلرک اور پھر ترقی پانے کے بعد اسی سرکل میں گزشتہ 7برسوں سے کام کررہا ہے الطاف الرحمن کا بھی یہی موقف ہے کہ اعلیٰ افسر اسے دانستاً تبدیل نہیں کررہے پراپرٹی ٹیکس سرکل گرین ٹاؤن تھری میں تعینات احمد رزاق گزشتہ 5برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات ہے فیصل ٹاؤن کا رانا محمد سلیم 3برسوں سے اسی طرح گلشن راوی ون میں تعینات انسپکٹر ملک محمد یوسف 10برسوں سے، علامہ اقبال ٹاؤن سات میں تعینات زاہد حسین 6برسوں سے،ملتان روڈ سرکل میں تعینات شیخ محمد ریاض 8برسوں سے،فیروز پورروڈ فور میں تعینات محمد وارث 3برسوں سے،کینال ویو میں تعینات حاجی احمد سعید اور اعوان ٹاؤن سرکل میں تعینات برکت علی 3،3برسوں سے،واپڈا ٹاؤن میں تعینات راجہ محمد عارف 4برسوں سے، ویلنشیا ٹاؤن میں تعینات فیاض احمد وائیں 3برسوں سے، رائیونڈ روڈ میں تعینات محمد عاصم 6برسوں سے اورپراپرٹی ٹیکس سرکل کینال بینک میں تعینات انسپکٹر محمد اشرف شاکر 4برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں،گلشن راوی میں تعینات انسپکٹر ملک محمد یوسف کا کہناتھا کہ وہ فالج کے مریض ہیں اور انہوں درخواست کی تھی کہ انہیں اسی سرکل میں تعینات رکھا جائے کیونکہ مذکورہ سرکل کے تمام ٹیکس دہندگان کی تفصیلات ان کی انگلیوں پر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...