افسر کی برطرفی،سیکرٹری زراعت 30اپریل کو طلب

افسر کی برطرفی،سیکرٹری زراعت 30اپریل کو طلب

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے آئل اینڈ سیڈ ڈ ویلپمنٹ کارپوریشن کے افسر کو برطرف کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری زراعت کو 30اپریل کو طلب کر لیا ۔ عدالت نے یہ حکم آئل اینڈ سیڈ ڈ ویلپمنٹ کارپوریشن کے افسر محمد اسلم کی طرف سے دائر درخواست پر جاری کیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے عدالت میں مستقل کئے جانے کے حوالے سے درخواست دائر کررکھی ہے جو ابھی زیر التواءہے، اس کیس میں سرکاری وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ عدالتی فیصلے تک درخواست گزار برطرف نہیں کیا جائے گا لیکن اس کے برعکس اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے، عدالت نے برطرفی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری زراعت کو 30اپریل کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...