وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی ...

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران اور انتہاپسندی سے قومی سوچ کے ساتھ نمٹ رہی ہے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن اگلے ماہ کام شروع کر دے گی جس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ بہاولپور میں سولر پارک کے منصوبے پر بھی تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے حل کیلئے سنجیدہ اورمخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے میاں محمد فاروق،ایم این اے ملک رشید احمد خان،ایم پی اے مسز طٰہیانون(Mrs.Tahia Noon)، ایم پی اے محمد احمد خان اور ایم پی اے محمد شا ویز خان شامل تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی منشاءاللہ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...