سرکاری حج سکیم کی70ہزار موصول درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ

سرکاری حج سکیم کی70ہزار موصول درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم کی70ہزار حج درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ،ہزاروں عازمین حج نے پرائیویٹ حج سکیم سے رابطہ کر لیا،حج آرگنائزر سے معلومات لینے کے لیے رابطے شروع پرائیویٹ حج سکیم میں اس سال86231افراد فریضہ حج ادا کریں گے ،یکم مئی کے بعد پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے،سرکاری حج سکیم میں کس کا نام نکلے گا کون سی درخواست مسترد ہو گی ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا ،بنکوں میں بھی ہیر پھیر جاری ہے،وزارت مذہبی امور نے بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ صرف وہی حج درخواست قابل قبول ہو گی جس پر وقت لکھا ہو گا،وزارت مذہبی امور کی ہدایات کے بعد بنکوں میں ہیراپھیری کا راستہ بظاہر بند ہو گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...