ہائیکورٹ، جیو اور جنگ کےخلاف مبشر لقمان کی جانب سے دائر درخواست واپس لینے کی بناءپرخارج

ہائیکورٹ، جیو اور جنگ کےخلاف مبشر لقمان کی جانب سے دائر درخواست واپس لینے کی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے جیو اور جنگ کے خلاف ایک نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے دائر درخواست واپس لینے کی بناءپرخارج کردی ۔لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے کیس سماعت کی۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملہ کے لئے ہائی کورٹ مناسب فورم نہیں ہے ۔درخواست گزارکو آئین کے آرٹیکل 6تحت کارروائی کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاتھاکہ جیو اور جنگ نے حامد میر پر حملے کے بعد پاکستان کی سلامتی کی ضامن آئی ایس آئی پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جبکہ ابھی تک حامد میر پر حملے کی نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی اس کی تفتیش ہوئی بغیر ثبوت آئی ایس آئی جیسے حساس ادارے کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی ۔عدالت میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے اور جیو ٹی وی کا لائیسنس اور جنگ گروپ کا ڈیکلریشن منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرے۔فاضل عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

خارج

مزید : صفحہ آخر


loading...