اسلام آباد ،لاہور، کراچی سے ائیر عریبیہ کا راس الخیمہ کے لئے پروازوں کا اعلان

اسلام آباد ،لاہور، کراچی سے ائیر عریبیہ کا راس الخیمہ کے لئے پروازوں کا ...


لاہور(پ ر)راس الخیمہ کے نئے مقررہ کیرئیر ائیر عریبیہ نے حال ہی میں امارات ٹورزم اینڈ ایوی ایشن اتھارٹیز سے منسلک ہونے پر راس الخیمہ میں اپنے چوتھے بین الاقوامی اور UAEمیں دوسرے بیس کی آپریشنل تفصیلات کا اعلان کیا ۔RAKڈیپارٹمنٹ آف سِول ایوی ایشن (DCA)اور ٹورزم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ،ائیر عریبیہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ 6مئی 2014سے ائیر عریبیہ RAKانٹرنیشنل ائیر پورٹ سے آٹھ فضائی روٹس کیلئے ڈائریکٹ خدمات فراہم کرے گا جوکہ امارات کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ٹورزم سیکٹر کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔امارات کی ٹورزم کو فروغ دینے اور راس الخیمہ کے رہائشیوں کیلئے قابل رسائی مقامات میں اضافہ کرنے کیلئے فروری 2014میں ائیر عریبیہ اور راس الخیمہ ڈیپارٹمنٹ آف سِول ایوی ایشن طویل المیعاد سٹر ٹیجک پارٹنر شپ میں منسلک ہوئے۔ RAK انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر واقع مرکز کیلئے ائیر عریبیہ اپنی شارجہ میں موجود مرکزی بیس کا بزنس ماڈل اختیار کرے گا۔ابتدائی طور پر دو نئے ائیر بس A230طیارے باقاعدگی سے پاکستان کے تین شہروں (اسلام آباد ،لاہور، کراچی )سے RAK انٹرنیشنل ائیر پورٹ کیلئے پرواز کریں گے۔ اس کے علاوہ موجودہ طور پر ائیر عریبیہ کراچی،سیالکوٹ اور پشاور سے شارجہ اور متحدہ ارب امارات تک پرواز کی سہولیا ت فراہم کررہا ہے ۔پریس کانفرنس کے موقع پر شیخ سلیم بن سلطان القاسمی ،چےئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سِول ایوی ایشن (DCA)،راس الخیمہ نے کہا ’’ یہ تعاون راس الخیمہ کی معاشی ترقی میں اور امارات کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں مقام کے طور پر فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہمارے مقررہ کیرئیر کے طور پر ائیر عریبیہ ٹورزم کو فروغ دینے اور راس الخیمہ کو ایک مقبول سیاحی مقام بنانے کے تفصیلی منصوبے کی عمل درآمد میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘‘ ’’ راس الخیمہ آنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد یہاں کے ٹریول اور ٹورزم سیکٹر کی ترقی کی قوی گنجائش کی نشاندہی کرتی ہے ۔ یہ تعاون نا صرف مقامی ایوی ایشن کو فائدہ پہنچائے گابلکہ معاشی طور پر بھی مثبت ثابت ہوگا ۔ہمارے شارجہ اور راس الخیمہ کے مراکز جنوبی امارات کی سفری ضروریات کو پورا کرتے ہوئے یہاں کے ٹورزم سیکٹر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ‘‘ ائیر عریبیہ کے گروپ چیف ایگزیکٹیو آفیسر عادل علی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا۔اکتوبر 2003میں قائم ہونے والی دبئی فنانشل مارکیٹ کی ممبر ائیر عریبیہ PJSC مشرقِ وسطیٰ ،جنوبی افریقہ ،یورپ اور برصغیر میں 90مقامات تک پرواز کی سہولیات اپنی شارجہ (متحدہ عرب امارات)،سکندریہ،مصر،کاسابلانکا ،مراکش اور اب راس الخیمہ (متحدہ عرب امارات) میں موجود مراکز سے فراہم کرتاہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...