حامد میر پر حملہ کے بعد تحقیق افواج پاکستان کو موردالزام ٹھہرایا گیا حافظ سعید

حامد میر پر حملہ کے بعد تحقیق افواج پاکستان کو موردالزام ٹھہرایا گیا حافظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                      لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک احیائے نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے گذشتہ روز ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور نمازجمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔علماءکرام اور دینی جماعتوں کے قائدین نے خطبات جمعہ میں امریکہ، بھارت اور ان کے اتحادیوں کی سازشوں کو موضوع بنایااور بھارت و امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ لاہور میں چوبرجی چوک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں تعلیمی اداروں کے طلبا، وکلائ، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرزاٹھا رکھے تھے جن پرہمیںآئی ایس آئی پر فخر ہے، پاکستان میںفوج اور عوام کو لڑانا عالمی سازشوں کا حصہ ہے، احتجاجی مظاہرہ سے امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید،جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،تحریک حرمت رسول ﷺ کے سیکرٹری جنرل قاری یعقوب شیخ، لاہور بار کونسل کے سابق سیکرٹری جنرل عبدالطیف سرائ، پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر، جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنما شیخ نعیم بادشاہ، چوہدری عقیل ایڈووکیٹ،افضل محمود ایڈووکیٹ، عبدالغفور، حبیب الرحمن، محمد اجمل ایڈووکیٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ محمد سعیدنے اپنے خطاب میں کہاکہ کراچی میں حامد میر پر قاتلانہ حملہ کے بعد بغیر تحقیق کے پاکستان کی افواج اور اداروں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔ اسکے پس منظر میں پاکستان کے دشمن ہیں جو مشرقی پاکستان کے بعد باقی پاکستان کی بھی تباہی چاہتے ہیں ۔ جب تصویریں چلا کر افواج پاکستان پر تنقید کی جا رہی تھی تو وزیر اعظم کیوں خاموش رہے؟وہ بتائیں افواج پاکستان کی حفاظت،عزت و وقار اور اعتماد مجروح ہو گا تو پاکستان کہاں کھڑا ہو گا؟عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس مسئلہ کے پس منظر اور دشمنوں کے ایجنڈے کو سمجھے ۔حامد میر پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی آج بھی مذمت اور مطالبہ کرتا ہوں کہ مجرموں کو بے نقاب کیا جائے۔جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ پاکستان اسلام اور دو قومی نظریئے کی بنیاد پر بنا تھا مگر آج اسی ملک میں امن کی آشا،بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے، اسے موسٹ فیورڈ نیشن قرار دینے اور تجارتی معاہدوں کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ اب بھی اگر لوگ دو قومی نظریہ کو نہیں سمجھ سکے تو وہ نریندر مودی کی تقریریںسن لیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت،امریکہ و ملک دشمنوں کے مقابلہ میں کبھی بھی افواج پاکستان یاآئی ایس آئی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔تحریک حرمت رسول ﷺ کے سیکرٹری جنرل قاری محمد یعقوب شیخ نے کہاکہ پاکستا ن کی افواج اورعوام بیدار ہیں ۔پاکستان کے دفاع کو کمزور کرنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنما شیخ نعیم بادشاہ، چوہدری عقیل ایڈووکیٹ،افضل محمود ایڈووکیٹ، عبدالغفور، حبیب الرحمن، محمد اجمل ایڈووکیٹ ودیگر نے کہاکہ پاکستانی عوام افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کی پشت بان ہے ۔اداروں کو لڑانے کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہو ں گی۔ ریلی سے امیر جماعة الدعوة ضلع حیدرآباد اسیدالرحمن ، محمد اقبال ،محمد معاذ ،مولانا عبداللہ طیبی و دیگر نے خطاب کیا
حافظ سعید
 

 

مزید :

صفحہ آخر -