قصابوں کی تمام دکانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے ،کمشنر کی ہدایت
لاہور(جنرل رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن را شد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت غیر قانونی مذبحہ خانوں میں جانورو کو ذبح کر نے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری لا ئیو سٹاک،ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عاصم سلیم،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راؤ امتیاز اور محکمہ لا ئیو سٹاک اور مختلف ٹا ؤن افسران نے شرکت کی کمشنر لاہور ڈویژن نے لا ہور شہر میں قصابوں کی تمام دکانوں کو رجسٹرڈ کر نے کی ہدایت اور پانچ دن میں لا ئسنس کے اجراء کی ہدایت کی گئی انہوں نے محکمہ لا ئیو سٹاک میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کر نے کی ہدایت کی راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ جا نوروں کی سلا ٹرنگ کے حوالے سے کی جانے والی پرچی فیس کو روک دیا جائے لاہور شہر میں غیر قانونی مذبحہ خا نو میں جانوروں کو ذبح کرنے کے لیے چیکنگ کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے ۔دریں اثناء کمشنر لاہور ڈویژن را شد محمود لنگڑیال کی زیر صدار ت گا ؤں لدھڑ میں60بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت ،ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر کا کام20مئی سے شروع ہو جائے گا جبکہ کمشنر لا ہور نے 12مئی سے پہلے ٹینڈرز اور دیگر متعلقہ کام کو مکمل کر نے کی بھی ہدایت کی