لاہو ر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے خصوصی انتظامات

لاہو ر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے خصوصی انتظامات


لاہور( جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یوم اِ نسدادِ ڈینگی کے حوالے سے آج شہر بھر میں منعقد ہونے والی سرگرمیوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات کئے ہیں ۔ صفائی انتظامات میں واک روٹس کی مکینکل سویپنگ و واشنگ، صفائی عملہ و مشینری کی تعیناتی، کچے رستوں پر پانی و چونے کا چھڑکاؤ اور تمام ٹاؤنوں میں کوڑاکرکٹ کے کھلے پلاٹوں میں کلین اپ آپریشن شامل ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی و البیراک کے زیرِ اہتمام استنبول چوک میں آگاہی سرگرمی کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں ایل ڈبلیوایم سی و ترک کمپنی البیراک کے سینئر افسران،ورکر، سوشل موبلائزیش ٹیمیں اور طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں ٹاؤنوں کی سطح پر ہونے والی آگاہی واک و سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...