چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ نبھایا،رانا بابر حسین

چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ نبھایا،رانا بابر حسین

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی پارلےمانی سےکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسےن نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا انتہائی مخلص دوست ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ نبھایا ہے زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور قدرتی آفت، چین ہمیشہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے چین نے ہر بین الاقوامی فورم پرہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔ چین کی دوستی ہر اعتماد پر پورا اتری ہے اور پوری قوم کو چین کے ساتھ والہانہ دوستی پر فخر ہے چین کا پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں کردار لائق تحسین ہے ہیوی مکینیکل کمپلکس، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ، شاہراہ قراقرم اور دیگر بڑے بڑے منصوبے پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی کی شاندارمثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو چین کے تعاون سے توانائی کے بحران اور اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور پاکستانی قوم اور چینی حکومت کی توقعات پر ہر صورت پورا اتریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...