طبی مدیران کی دوسری قومی کانفرنس آج یونیورسٹی آفہیلتھ سائنسز میںشروع ہو گی

طبی مدیران کی دوسری قومی کانفرنس آج یونیورسٹی آفہیلتھ سائنسز میںشروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل ایڈیٹرز کے زیر اہتمام طبی مدیران کی دوسری قومی کانفرنس آج سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں شروع ہو رہی ہے دو روز تک جاری رہنے والی کانفرنس کا موضوع"سائنسی مطبوعات کو درپیش چیلنجز"ہے کانفرنس کا انعقاد مشرقی بحیرہ روم کے ممالک کے میڈیکل ایڈیٹرز کی تنظیم ©"امامی©"اور ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے تعاون سے کیا جارہا ہے کانفرنس میں میڈیکل جرنلز کے ایڈیٹروں، ادارتی عملے، جائزہ کاروں کے علاوہ 300کے قریب ماہرین تعلیم شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس میں خصوصی لیکچرز کے علاوہ 4ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے تہران یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ایم بی روکنی اور شیزاز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں ایرانین جرنل آف میڈیکل سائنسز کے ایڈیٹر ڈاکٹر بہروز بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
۔ کانفرنس کا افتتاح یو ایچ ایس کے ممبر بورڈ آف گورنرز جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر خواجہ صادق حسین کریں گے۔