جزل الیکٹرک اور جی ڈی ایف سویزاوچ پاور پلانٹ پر کام کر رہی ہیں صارم شیخ

جزل الیکٹرک اور جی ڈی ایف سویزاوچ پاور پلانٹ پر کام کر رہی ہیں صارم شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)توانائی کے شعبے کے عالمی ادارے جنرل الیکٹرک اور جی ڈی ایف سویز،پاکستان میں بجلی کی بڑھتی ہوئی کمی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نو تعمیر شدہ اوچ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ پر کام کر رہی ہیں۔ اوچ پاور پلانٹ فسیلیٹی جوUCH-1 پاور پلانٹ کی توسیع ہے ،گرڈ میں اندازاً چار سو میگا واٹ بجلی شامل کر رہی ہے۔اس مقصد کے لئے جنرل الیکٹرک اس فسیلیٹی کودو 9E گیس ٹربائن فراہم کر رہی ہے ،جن سے258 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی ۔بجلی کی یہ مقدار سالانہ240.000 گھروں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہے۔جی ای نے اس پلانٹ کے مالک اور آپریٹر،جی ڈی ایف سویز کے ساتھ یہ معاہدہ بھی کیا ہے کہ معاہداتی خدمات کے سمجھوتے کو UCH-1 اور UCH-2 دونوں تک توسیع دے دی جائے ۔جی ای خدمات کے طویل المدت سمجھوتے کرتی ہے تاکہ صارفین کو خدمات کی بہترین قدر و قیمت فراہم کی جا سکے۔UCH-2 اپریل کی4 تاریخ سے آپریشنل ہو چکا ہے اور یہUCH گیس فیلڈ سے ،جوپاکستان آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کی ملکیت ہے low-BTU گیس استعمال کرے گا۔جی ای نے 1999 میں UCH کے پہلے مرحلے کے دوران ثابت شدہ قابلِ انحصار ٹربائنوں کی تنصیب کا مضبوط ریکارڈ برقرار رکھا۔جی ای پاکستان کے پریذیڈنٹ اورCEO صارم شیخ نے کہا کہ جی ای بجلی کی قلت دور کرنے میں تعاون کے لئے ایک اہم کردار ادا کرتی رہی ہے اور اس نے ایسی قابلِ انحصار ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں،جوپلانٹس کی صلاحیتِ کارکو بہتر بناتے ہیں اور گرڈ میں مزید بجلی شامل کرنے کے لئے نئے سلوشنز فراہم کرتی ہیں۔کنٹریکٹ،بروقت ڈلیوری اور UCH پلانٹ کے لئے مسلسل تعاونپا کستا ن کے ساتھ ہماری طویل المدت وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔اس اہم پروجیکٹ کے ساتھ ہم1999 سے منسلک ہیں،اور ضرورت کے مطابق حل فراہم کرنے کے لئے ہماری ابلیت پر بھروسہ کرنے کے لئے ہم جی ڈی ایف سویز کے مشکورہیں۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان کو 6,000 MW سے زیادہ بجلی کی کمی کا سامنا ہے ،ملک میں بجلی کی کھپت 8 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی ہے ۔UCH-2 پلانٹ کے لئے جی ای کے پاور جنریشن سلوشنز ،صلاحیت اور کارکردگی بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔پارٹس کے کام کرتے رہنے کی مدت میں اضافے کی وجہ سے مینٹی نئنس کا وقفہ 8,000 گھنٹوں سے بڑھ کر دُگنا یعنی16,000 گھنٹے ہو گیا ہے۔ٹربائن ،ماحول دوست ہیں اور nitrous گیس کے اخراج سے متعلق عالمی بینک کے مقرر کردہ تمام اصولوں کے مطابق ہیں۔CSAکنٹریکٹ تمام سالانہ دیکھ بھال،بشمولforced outagesپرمحیط ہے۔UCH اورگدو کمپلیکس میں نئی توسیع سے نیشنل گرڈ میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہو گا ۔GE-9FA گیس ٹربائن کا شمار دنیا کے موثر ترین ٹربائنوں میں کیا جاتا ہے،جن کی کمبائنڈ سائیکل ایفی شینسی58% ہے۔گدو میں بھی یہی ٹربائن نصب ہیں جس کی وجہ سے یہ ملک کے سب سے زیادہ موثر پلانٹ ہیں۔جی ای بجلی،پانی،تیل اور گیس،انرجی مینجمنٹ،لائٹنگ،ایوی ایشن،ٹرانسپورٹیشن اور ہیلتھ کےئر میں اپنی جدت طرازیوں اور ٹیکنالوجیز کے ذریعے ،توانائی اور اساسی ڈھانچے کے کلیدی منصوبوں میں اپنا اہم کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔جی ای1960 کی دہائی میں اُن اولین کمپنیوں میں شامل تھی جنھوں نے اس ملک میں گیس ٹربائن نصب کئے۔آج جی ای کے تیار کردہ آلات پاکستان میں پیدا کُل بجلی کا25 فیصد سے زیادہ پیدا کرتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -