حکمران امن کے لئے پیپلز پارٹی کی تجاویز پر عمل کریں،عابد صدیقی

حکمران امن کے لئے پیپلز پارٹی کی تجاویز پر عمل کریں،عابد صدیقی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں امن و امان کا قیام مشکل دکھائی دے رہا ہے،قیام امن کے لئے حکومت کو پیپلزپارٹی کی تجاویز پر عمل کرنا چاہیے، انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔

 اس لئے تمام ملکی قوتوں اورسیاسی جماعتوں کو سوچ سمجھ کر کام لینا ہو گا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی استحکام کے لئے کام کیا اور جب بھی اقتدار میں آئی ملک و قوم کے مفاد میںپالیسیاں مرتب کیں، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار کے چند ماہ میں ہی عوام حکومتی پالیسیوں سے اکتا چکے ہیںپنجاب میں جرائم کی شرح بڑھنے سے لوگوں میں عدم تحفظ بڑھتا جا رہا ہے پنجاب حکومت کے سرد رویے کی وجہ سے لوگ نا امید ہو گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...