سپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے وفدکی سیکرٹری صحت کے ساتھ ملاقات

سپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے وفدکی سیکرٹری صحت کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب سپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے سروس سڑیکچر کی تشکیل نو اور ڈاکٹروں کی ترقیوں کے حوالے سے سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجا ز منیر سے ملاقات کی دونوں فریقین نے اس معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا جو کہ اس حوالے سے اپنی سفارشات تیار کرے گی سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں ڈاکٹروں کے وفد کی قیادت ڈاکٹر تنویر زبیر ی نے کی جبکہ دیگر ممبران میں ڈاکٹر نذر مرشد،ڈاکٹر ناصر قادری، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اور ڈاکٹر محمودشامل ہیں حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ تحریر ی معاہدہ کیا تھا اور اس وقت سپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کو شامل نہیں کیا گیا اور اس وقت یہ طے پایا تھا کہ ان کے سروس سڑیکچر کے لیے الگ سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جوکہ ان ڈاکٹروں کی ترقیوں کے فارمولے کی تبدیلی اور نئے سروس سڑیکچر کے حوالے سے نمائندہ ڈاکٹروں کے ساتھ ملکر سفارشات تیار کرے گی لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی یہ کمیٹی تشکیل نہ دی جا سکی اس حوالے سے پنجاب سپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر سے ملاقات کی ملاقات میں طے پایا کہ اس معاملے پر ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جوکہ ڈاکٹروں کے مطالبات سننے کے بعد اپنی تیار کردہ سفارشات سیکرٹر ی صحت کو پیش کرے گی ۔