شیخ زید ہسپتال میں نرسوں کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا

شیخ زید ہسپتال میں نرسوں کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا

لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زید ہسپتال میں اپنے مطالبات کے حق میں پیر ا میڈیکل سٹاف کی نرسوں نے چوتھے روز بھی احتجا ج جاری رکھا ملازمین نے حکومت کی طرف سے 10فیصد تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کردیا اور کہا کہ سروس سٹرکچر کے عملدرآمد تک احتجا ج جاری رہے گا ملازمین نے گزشتہ روز بھی مریضوں کے علاج و معالجہ کا بائیکاٹ کیا اورریلی نکالی اور بعدازاں دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔ملازمین کی ہڑتال کے باعث ہسپتال میں مریضوں کے مسائل میں اضافہ ہوگیا اوردرجنوں مریضوں کے آپریشن ملتوی ¾کردیئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...