بلاول بھٹو کی انقلابی قیادت پربھرپور اعتماد کرتے ہیں،اورنگزیب برکی

بلاول بھٹو کی انقلابی قیادت پربھرپور اعتماد کرتے ہیں،اورنگزیب برکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور صوبائی سیکرٹری فنانس پنجاب اورنگزیب برکی، اور پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلانے کے لئے وہی طوطا ءکہانیاں دوبارہ دہرائی جا رہی ہیں جو ضیا الحق، نواز شریف اور جنرل مشرف کے ادوار میں بیان کی جاتی رہیں لیکن پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت کو اس وقت کم کیا جا سکا اور نہ ہی اب ختم کیا جا سکے، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی انقلابی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھنے والی واحدسیاسی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر بات کو ورثے میں ملنا قرار دینا درست نہیں۔
 اگر ہماری حکومت غلط اور ناکام تھی تو اب ملکی حالات ٹھیک کیوں نہیں ہوتے، حالات میں بگاڑ حکومت نے خود پیدا کیا ہے وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ اپنے نابالغ سیاسی پہلوانوں کو روکیں ان پہلوانوں کی بیان بازی نے حکومت کے لئے مشکلات پیدا کر دی ہیں ہمار مشورہ ہے کہ وزیر داخلہ سمیت دیگر وفاقی وزراءغرور وتکبر کو چھوڑ کر حقائق کا سامنا کریں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے تاریخ بدل نہیں سکتی، انہوں نے کہا کہ ہم ایسے عناصر جو جمہوریت اور جمہوری حکومت کے خاتمے کے لئے منفی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر کار بند ہیں پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ملک میں آئندہ کوئی غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے تبدیلی ممکن نہیں ہے، انہوں نے کہا باشعور عوام جانتے ہیں کہ نواز شریف ہوں یا عمران خان وہ ان کی سیاست اور اصلیت سے اچھی طرح آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان تصادم کی سازش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی کاغذی لیڈر پہلے عوام کو پیپلز پارٹی سے الگ کر سکے ہیں اور نہ آئندہ پیپلز پارٹی کو عوام سے الگ کیا جا سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور یہ سب صوبوں میں مقبولیت رکھتی ہے جو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہے۔