یونیورسٹی تک تصوف کا لیکچر شامل نصاب کیا جائے،غلام قطب الدین

یونیورسٹی تک تصوف کا لیکچر شامل نصاب کیا جائے،غلام قطب الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)صوفیاء کرام کی فکر کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے جب تک طلباء وطالبات کے ذہنوں میں اسلام کے حقیقی ترجمانوں یعنی صوفیاء کرام کی فکر کوموجزن نہیں کیا جائے گا اس وقت تک مسائل حل نہیں ہو سکتے ہمیں چاہیے کہ طلباء وطالبات کے نصاب میں سکول سے لیکر یونیورسٹی تک تصوف کا لیکچر شامل نصاب کیا جائے۔
تاکہ نوجوان نسل کو شدت پسندی اور گمراہی سے دور رکھا جائے یہ بات صدر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یار فریدی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسلام کے حقیقی ترجمان میدان عمل میں آئیں اورصوفیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے اپنی اپنی سطح پر منظم انداز میں تصوف کے پرچار کے لیے کام کریں
انہوں نے کہا کہ29اپریل کو بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونے والے بین الاقوامی تصوف سیمینار بیاد حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء اور حضرت خواجہ محمد یار فریدی طلباء وطالبات کے ذہنوں میں خوف خدا اور عشق مصطفی پیدا ہوگا بین الاقوامی تصوف سیمینار میں دنیا بھر کے اسکالرز حضرات شرکت کریں گے اور موجودہ حالات کے عین مطابق اپنے رائے مقالہ کی صورت میں پیش کریں گے اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اسکالرز کی رائے سے فائدہ اٹھائیں ۔