عریانی ،فحاشی سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے،نبیرہ عندلیب

عریانی ،فحاشی سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے،نبیرہ عندلیب


لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن ) کی رہنما، ممبر پنجاب اسمبلی اور پرنسپل جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں تیز ترین انقلاب سے ترقی کے مزید دروازے کھلیں گے اور نوجوان نسل کی علم کی پیاس بجھانے کے لیے مناسب مواقع ملیں گے فور جی تھری اور فور کے آنے سے جہاں قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے کا سنہری موقع مل سکتا ہے ا س لیے علماء ومشائخ عظام کو چاہیے کہ وہ انٹرنیٹ کی جدید سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں تاکہ آنے والے دورمیں اسلام اور پاکستان کا وقار بلند ہو نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہا کہ حالات کے مطابق جدید سہولتوں سے فائدہ اٹھانے والے کسی میدان میں پیچھے نہیں رہ سکتے اب ضرورت صرف اس امرکی ہے جدید سہولت کو استعمال کرنے کا طریقہ آنا چاہیےانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فورجی تھری اور فور کو مارکیٹ میں لانچ کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے جدید سہولت کے آنے سے قومی خزانے میں 111ارب روپے کی خطیر رقم سے غربت کو ختم کرنے کا موقع ملے گا نبیرہ عندلیب نعیمی نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ عریانی فحاشی سے بچنے کے لیے ہمیں نوجوان نسل کی راہنمائی کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ انٹر نیٹ کا درست استعمال ہونے کی بجائے غلط استعمال ہو رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...