جے یو آئی کی اپیل پر جمعہ یوم صدیق اکبرؓ کے طور پر منایا گیا

جے یو آئی کی اپیل پر جمعہ یوم صدیق اکبرؓ کے طور پر منایا گیا

 لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یو آئی کی اپیل پر جمعہ 25اپریل کو یوم صدیق اکبر رضی اللہ تعا لی عنہ کے طور پر منایا گیا صوبائی دار الحکومت میں جمعہ کے اجتماعات میں علماءنے کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی جیسی سادگی اور کفایت شعاری اپنائے بغیر ملک سے لوٹ مار اور کرپشن کے دروازوں کو بند نہیں کیا جا سکتا مو لا نا محمد امجد خا ن نے جا مع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی قر بانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہےں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرز زندگی کو اپنانا چا ہیے انہوں نے کہا کہ بحران حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے نظام کے نفاذ سے ہی ختم ہو ں گے انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا دور حکومت تاریخ میں ایک مثالی دور کہلاتا ہے۔

۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اگر آپ ؓ کے طرز حکومت کی سادگی کو اپنا لیں تو ملک کے خزانے پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور عوام کو حقیقت میں ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ پا کستان میں جتنے نظام ازمائے گئے تو اتنے ہی بحران بڑھے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...