نیشنل کمیشن انٹر فیتھ ہیومن رائٹس کی پاک فوج کے حق میں ریلی

نیشنل کمیشن انٹر فیتھ ہیومن رائٹس کی پاک فوج کے حق میں ریلی

لاہور(پ ر)نیشنل کمیشن انٹرفیتھ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام پاک فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت میں میاں ساجد علی، مقصود اعوان، میاں نواز اور ساتھیوں نے شالیمار چوک سے کپ سٹور تک ایک ریلی کا اہتمام کیا ریلی کے شرکاءنے پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور تمام راستے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے حق میں نعرے لگاتے رہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ملک و قوم کی حفاظت کی ہے جو شخص پاک فوج کے خلاف بات کرے گا اس کو پاکستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں جو لوگ پاک فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں وہ دراصل غیر ملکی ایجنڈے کو کامیاب کرنے میں ان کی مدد کررہے ہیں

۔کیونکہ ہمارے دشمنوں کو ہماری فوج اور آئی ایس آئی ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ دن رات ان کو توڑنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیںاس لئے پاکستانی عوام ہر ایسے اقدام کے پیچھے سیہ پلائی دیوار بن جائیں گے اور کبھی بھی پاک فوج پر حرف نہیں آنے دیں گے -

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...