حکومت نے معیشت کو پٹری پر رواں دواں کر دیا،ابوذر غفاری

حکومت نے معیشت کو پٹری پر رواں دواں کر دیا،ابوذر غفاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار)مسلم لیگ (ن)ٹر یڈرز ونگ کے سینئر نا ئب صدر ابو ذر غفاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے و عدو ں کی پا سداری کر تے ہوئے معیشت کو پٹری پر رواں کر دیا ہے اورڈالر کی قیمت میں کمی کے لیے اقدا مات قابل ستائش ہیں انھو ں نے کہا حکو مت نے ا نرجی بحران میں کمی کے لیے اقدام کررہی ہے اور نئے منصوبے شروع کرکے اور ترقیاتی کام شروع کراکے معاشی استحکام کے لیے بہترین کام کیا ہے تاجر برادری اُمید کرتی ہے کہ حکومت بہت جلد ملک کو بحرانوں سے نکال کر ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں کامیاب ہوگی اور ملک سے بے روزگاری ،توانائی بحران کا خاتمہ اور امن وامان قائم ہوگا اُنھوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو ریلیف اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کر کے معاشی بحران ختم کرنے میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کر رہی ہے۔