لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کیلئے کھانے کا اہتمام

لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کیلئے کھانے کا ...

لاہور(وقائع نگار)معروف فوڈ چین میٹکس اور لاہور پولٹری ٹریڈرزایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلا م پورہ میں خصوصی بچوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں دارالمسرت کے طلباءاور اساتذہ نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئر مین رضا خورسند، لاہور پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاویدو دیگر عہدیدران ناصر ، شہزاد ،چوہدری عظمت ، شیخ سعد اللہ ، شیخ شیراز ،قانون دان اظہر صدیق، اسلام پورہ بازار کے صدر عفی ملک سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ تقریب میں خصوصی بچوںنے نعتیں، ملی نغمے پڑھے اور پنجابی دھنوں پر رقص کیا اس موقع پر لاہور پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید نے کہاکہ خصوصی بچے معاشرہ کا حصہ ہیں اور یہ ہمیں ان کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ یہ کبھی احساس محرومی کا شکار نہ ہوں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...