لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 21اہلکاروں کی ترقی کے احکامات

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 21اہلکاروں کی ترقی کے احکامات

 لاہور(پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی محکمانہ پروموشن کمیٹی نے21اہلکاروں کی ترقی کے احکامات جاری کئے ہیںگریڈ 14میں کام کرنے والی دو ایلمینٹری سکول اساتذہ بشریٰ نذیر اور مریم سمیع کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 16 میں بطور سیکنڈری سکول ٹیچرز ترقی دیدی گئی ہے گریڈ14میں کام کرنے والے چار جونیئر اکاﺅنٹنٹس محمد طاہر حمید ‘سید انور علی شاہ ‘خالد حمید اعوان اور امتیاز احمد ملک کو گریڈ16میں ریگولر بنیادوں پر ترقی دے کر سینئر اکاﺅنٹنٹ بنا دیا گیا ہے گریڈ11 کے دوجونیئر اکاﺅنٹس اسسٹنٹس محمد الیاس اور خالد اقبال کوگریڈ14میں تر قی دے کر جونیئر اکاﺅنٹنٹ کر دیا گیا ہے گریڈ11 کے دو ڈرافٹسمینوںغیاث الدین اور اعظم خان کوگریڈ13میں ترقی دے کر ڈویژنل ہیڈڈڈرافٹسمین بنا دیا گیا ہے اس کے علاوہ ایل ڈی اے میں گریڈ9 میں کام کرنے والے 11سینئر کلرکوں بشارت علی ‘ عارف یونس‘سعید احمد ‘محمد یوسف‘ایوب علی ‘سرورعلی ندیم ‘محمد فاروق‘طاہر کریم بھٹہ ‘مسعود احمد عباسی ‘محمد سہیل رانا اور رانا شمس یاسین کوگریڈ14میں ترقی دے کر اسسٹنٹ بنا دیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...