عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہو گا،سعدیہ سہیل

عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہو گا،سعدیہ سہیل

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لےے سب کو عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہو گا کسی سیاسی جماعت کے پاس عمران خان کی طرح کی جراتمند، زیرک اور دانا قیادت موجود نہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف 18یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے پاکستان کو ان حالات میں پہنچانے والے ملک پر قابض حکمران ہیں۔ جو ملک سے مخلص نہیں، جنہوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے اور ملک کے امیر المومنین بننے کی کوششوں میں رہتے ہیں، ملک میں دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں نے باریاں لگا رکھی ہے اور ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے تحریک انصاف ہی نکالے گی۔ عمران خان جیسا مخلص سیاست دان کسی سیاسی جماعت کے پاس نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...