پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست دو اشتہاری ملزمان کو انکے ساتھی چھڑوا کرلے گئے
لاہور( کرائم سیل)برکی کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث دو اشتہاری ملزمان کو انکے ساتھی ہتھکڑیوں سمیت فرار کرواکر لے گئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیاذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے اور انکے جعلی پولیس مقابلے میں پار کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔
فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف متعدد تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی نے چند ہی گھنٹوں کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کو اپنی حراست میں لے لیا تھا اور اب انکو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا جائے گا۔