دریائے راوی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد
لاہور( کرائم سیل) دریائے راوی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے نوجوان کی مسخ لاش برآمد کرلی گئی ہے جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کروادی ۔پولیس کے مطابق تفتیشی افسر کو اطلاع ملی کہ دریا کنارے نامعلوم نوجوان کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس موقع پر چلی گئی نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوا تھا ۔