ہنجروال خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی کا جبڑا توڑ دیا ،ملزم اومان فرار ،فون پر قتل کی دھمکیاں

ہنجروال خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی کا جبڑا توڑ دیا ،ملزم اومان فرار ،فون پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور( لیاقت کھرل) ہنجروال کے علاقے میں کریمنل رکارڈ رکھنے والے شخص نے اپنی بیوی کو سوتے میں جگایا اور بالوں سے گھسیٹتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے اس کا جبڑاہی الگ کر دیا،اس مجرمانہ فعل میں ملزم کیساتھ اس کا بھانجا بھی شامل تھا ،دونوں اسلحہ لہر اتے فرار ہو گئے۔ملزم نے اپنے سسرال فون پر دھمکیاں دے کران کا جینا بھی دشوار کر رکھا ہے، لڑکی سمیراکے والدین خوف کے مارے در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگے۔تفصیلات کے مطابق اتفاق ٹاﺅن کے رہائشی محنت کش محمد پرویز کی جواں سالہ بیٹی سمیرا بی بی کی شادی اشفاق احمدڈوگرکے ساتھ پانچ سال قبل ہوئی تھی۔ شادی سے قبل اشفاق ڈوگر نے جھانسہ دیا کہ وہ ایک بہت بڑا افسر ہے اور بیرون ملک اس کا بزنس بھی ہے، محنت کش محمد پرویز اور اس کی اہلیہ زینب بی بی نے ”پاکستان“ کے دفتر میں آکر بتایا کہ اُس کی تین بیٹیوں کی شادی کیلئے دن مقرر تھے کہ اس دوران اُس کے داماد اشفاق احمد ڈوگر بھی اومان سے شادی میں شرکت کیلئے اپنی بیوی سمیرا بی بی اور کم سن بیٹی اور بھانجے سنی کے ہمراہ لاہور آیا،ان سب کاہمارے ہی گھر میںقیام وطعام کا بندوبست تھا۔ 16اور 17اپریل رات کو سوتے ہوئے اشفاق احمد کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا ، اس دوران وہ چھت پر گیا اور وہاں پر سوئے ہوئے اپنے بھانجے سنی کو نیچے لے آیا دونوں نے کمرے کا دروازہ بند کردیا اور اشفاق احمد نے اپنے بھانجے سنی کے ہمراہ فائرنگ کر کے ان کی بیٹی سمیرا بی بی کے منہ سے جبڑا الگ کردیااور اپنے بھانجے سنی کے ہمراہ اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا، خاتون زینب بی بی نے مزید بتایا کہ ہنجروال پولیس نے واقع کا مقدمہ نمبر/14 352درج کر رکھا ہے جبکہ ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے مزیدٹیلی فون پر دھمکیاں دے کر عرصہ زندگی تنگ کررکھی ہے۔ ملزم اشفاق کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اومان فرارہوگیا ہے،اس کا بھانجا سنی ہسپتال میں آکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کے باعث وہ گھر سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور ملزمان مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں کہ سمیرا بی بی کی جان بچ بھی گئی تو دوبارہ حملہ کر کے جان سے ماردیں گے اور سمیرا کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی قتل کرنے پر تلے ہوئے ہیں، خاتون زینب بی بی نے بتایا کہ ملزم نے کرائے کے قاتلوں کو خرید رکھا ہے، جس پر انہیں جان کا خطرہ ہے ۔وزیراعلیٰ انہیں انصاف اور جانی تحفظ دیں ،وگرنہ ایوانِ وزیر اعلیٰ کے سامنے بچوں سمیت دھرنا دیا جائے گا۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون سمیرا کے جبڑے اور گلے کے الگ الگ دو آپریشن ہوچکے ہیں حالت تاحال تشویش ناک ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے تفتیشی افسر طالب حسین نے اور انچارج انویسٹی گیشن سید حسنین حیدر نے بتایا کہ مرکزی ملزم اشفاق بیرون ملک (اومان) فرار ہوچکا ہے جبکہ ملزم سنی اور دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور اس سے پہلے بھی ایسے واقعات کرچکا ہے، ملزم کی گرفتار ی کے لئے کوشش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -