رشتہ کے تنازع پر تیزاب سے جھلسنے والی فاطمہ کی حالت تشویشناک ، ملزمان کی صلح کیلئے دھمکیاں

رشتہ کے تنازع پر تیزاب سے جھلسنے والی فاطمہ کی حالت تشویشناک ، ملزمان کی صلح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ملک خیام رفیق)شاہدرہ میں رشتہ کے تنا زع پرتیزاب گردی کا شکار ہو نے والی انٹر کی طالبہ کوحالت نازک ہو نے پرآئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ۔ایس پی سٹی کی نگرانی کے باوجودشاہدرہ پولیس اصل ملزم پکڑنے میں ناکام ،گرفتار ہو نے والے دوملزمان اجرتی وارداتیے نکلے۔ملزمان کی طر ف سے متا ثرہ لڑکی کے والدکے مطا بق ملزمان کی طرف سے صلح کے لئے مختلف طر یقوں سے دباؤ ڈالا جا رہاہے اعلیٰ احکام انصاف دلا ئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھا نہ شاہدرہ کے علا قہ کے رہا ئشی رفاقت علی کی بیٹی کنیز فاطمہ کا رشتہ اس کے دوست رضوان الحق نے اپنے بیٹے کے لئے ما نگا لیکن ان کی شہرت اچھی نہ ہو نے پر رفاقت علی نے اپنی بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کر دیا ۔جس پر ان کے درمیان دوستی کا رشتہ ختم ہو گیااورملزم رضوان الحق نے رشتہ نہ دینے پر رفا قت علی کو برے انجام کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔لیکن رفاقت علی نے اس کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے نہ لیا ۔جس کے بعد دو روز قبل ملزم نے اجرت کے عوض غلا م حسین اور آصف کو رفاقت علی کی بیٹی کنیز فاطمہ پر تیزاب پھیکنے کا کا م سونپا ،جنہوں نے شا م کے وقت بازار سے خریداری کر کے گھر جا تی ہوئی کنیز فاطمہ پر تیزاب کی گیلن پھنک دی جس سے اس کا بازو ،ٹانگ اور رخسار شدید متا ثر ہو ئے ،جبکہ مو قع پر مو جود محلہ داروں نے جرت مندی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے دونوں ملزمان کوپکڑکر پو لیس کے حوالے کر دیا۔پو لیس نے متاثرہ طالبہ کنیز فاطمہ کے چچا سعیدکی درخواست پرزیر حراست ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا لیکن اصل ملزم کو گرفتا ر کر نے میں ناکام رہی ہے ۔جبکہ ایس پی سٹی کی نگرانی بھی ملزم کو پکڑنے میں ابھی تک فائد مند ثابت نہیں ہوئی ۔ متا ثر ہ لڑکی کی حالت نازک ہو نے پراس کو میو ہسپتا ل کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ لڑکی کہ والد نے روز نا مہ پا کستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملز م مجھ سے میری بیٹی کا رشتہ ما نگتا تھا میرے انکا ر پر اس نے اس میری بیٹی پر تیزاب پھنکوا دیا ۔ہما ر ے ساتھ سخت زیادتی ہو ئی ہے ۔میر ی بیٹی ملزم نے میری بیٹی کی زند گی بر باد کر دی ہے۔علاقے کے با اثر افراد صلح کے لئے دبا ؤ ڈال رہے ہیں ۔اعلیٰ احکام انصاف دلا ئیں ۔پو لیس کے مطا بق ملزم کو جلد گرفتا ر کر لیا جا ئے گا ۔

مزید :

علاقائی -