لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کاروائی ، دشمن کی توپیں خاموش

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کاروائی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی /سرینگر(اے این این) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کی بھر پو جوابی کارروائی،دشمن کی توپیں خاموش،بھارت سورما اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے،فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاکستان کا فلیگ میٹنگ بلانے پر غور۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح کنٹرول لائن پر واقع پونچھ سیکٹر میں پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے گولے کنٹرول لائن سے ملحقہ جنگل میں گرے جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائرنگ کئی گھنٹے تک وقفء وقفے سے جاری رہی اس دوران پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی جارہی تھی جس کے باعث دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں اور بھارتی سورما سرحدی چوکیاں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پاکستان نے واقعہ کے خلاف فلیگ میٹنگ بلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر پر جمعہ کی علی الصبح بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی توپیں خاموش کروادیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا بھارت کی جانب سے مارٹرگولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا ۔

مزید :

صفحہ اول -