پیرپگارا مشرف کی عیادت کیلئے ان کے گھرپہنچ گئے،نیک خواہشات کا اظہار

پیرپگارا مشرف کی عیادت کیلئے ان کے گھرپہنچ گئے،نیک خواہشات کا اظہار

کراچی (اے این این) حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا پیر صبغت اللہ راشدی نے آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق صدر پرویز مشرف کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ پیر پگارا نے سابق صدر پرویز مشرف کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کرنا ان کی اخلاقی ذمہ داری تھی جو پوری کی گئی اور امید ہے کہ سابق صدرجلد صحتیاب ہوجائیں گے، ڈیڑہ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ پاکستان میں آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا افسوسناک ہے بھارت میں بھی پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ دفاعی اداروں کے خلاف مہم قابل مذمت ہے حرجماعت نے ہمیشہ مسلح افواج کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر پر حملے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...