دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست جاری،ملالہ یوسفزئی،اروند کیجریوال، نرریندر مودی، اوبامہ، چینی صدر شامل

دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست جاری،ملالہ یوسفزئی،اروند کیجریوال، ...

 نیو یارک (خصوصی رپورٹ) ٹائم میگزین ہر سال دنیا کے سو بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کرتا ہے۔ جو اپنے شعبوں میں اثر و رسوخ اور حالات اور سوچ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سال دو ہزار چودہ کے بااثر ترین افراد کی فہرست میں اس بار چار بھارتیوں کے نام شامل ہیں۔ ان میں بھارت کی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی بھی شامل ہیں۔ بھارتی صحافی اور مصنفہ ارون دھتی رائے اور سماجی کارکن ارون چلام بھی بااثر ترین افراد کی فہرست کا حصہ ہیں۔ امریکی جریدے کے آن لائن سروے میں کانگرس رہنما راہول گاندھی بااثر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ملالہ یوسف زئی اس سال بھی بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما ،چینی صدر زی جن پنگ، امریکی گلوکارہ بیونسے، امریکی وزیر خارجہ ، جان کیری اور ان کی سابق ہم منصب ہلیری کلنٹن بھی بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ روسی صدر ولادیمر پیوٹن ، پوپ فرانسس ، امریکی جاسوسی کا بھانڈا پھوڑنے والے سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن ، بل گیٹس، سابق مصری آرمی چیف السیسی بھی فہرست کا حصہ ہیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...