وزیراعلیٰ سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور جنوبی ایشیا ء لیبر کانفرنس کے انعقاد پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور جنوبی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یورپی یونین کے سفیر لارس گنر وگ مارک کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور جنوبی ایشیا ء لیبر کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یورپی یونین کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پہلی جنوبی ایشیاء لیبر کانفرنس کا انعقاد محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جنوبی ایشیاء لیبر کانفرنس میں ممبر ممالک کے علاوہ یورپی یونین کے مندوبین کی شرکت خوش آئندہے۔ یورپی یونین کی جانب سے پاکستا ن کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کی مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت موٹروے کے قریب سٹیٹ آف دی آرٹ قائد اعظم اپیرل پارک قائم کر رہی ہے۔ قائد اعظم اپیرل پارک میں جدید سہولتیں اور انفراسٹرکچر فراہم کیاجائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر لارس گنرویگ مارک نے جنوبی ایشیاء لیبر کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے گراں قدر اقدامات کر رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -