دھمکی آمیز فون کالز کا سلسلہ پیپلز پارٹی دور کے آخری عرصے میں پیش آیا،اہلیہ حامد میر

دھمکی آمیز فون کالز کا سلسلہ پیپلز پارٹی دور کے آخری عرصے میں پیش آیا،اہلیہ ...

کراچی(خصوصی رپورٹ )حامد میر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ یہ وقت مشکل ضرور ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی دعاوٗں سے کامیاب ہوں گے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ غزالہ سعد رفیق نے حامد میر کی اہلیہ سے اسپتال میں ملاقات کی۔اس موقع پر غزالہ سعد رفیق نے حامد میر کی اہلیہ سے حامد میر کی خیریت دریافت کی،جس پر اہلیہ حامد میر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا کرم ہے جس نے حامد میر کو نئی زندگی عطا کی،یہ وقت مشکل ضرور ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی دعاوٗں سے کامیاب ہوں گے۔حامد میر کی اہلیہ کے مطابق حامد میر نے کہا ہے دھمکی آمیز فون کالز کا سلسلہ پیپلز پارٹی دور کے آخری عرصے میں پیش آیا مسلم لیگ ن نے یہ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھایا اور خورشید شاہ کی تجویز پر اسپیکر نے اس وقت کے اپوزیشن رکن احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔ انھوں نے کہا اس کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی کے ریکارڈ پر موجود ہے۔ حامد میر کے مطابق دوسرا واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس پر جیو اسلام آباد کے ایڈمن آفیسر نے رپورٹ درج کرائی۔ ان کے مطابق یہ رپورٹ ان پر اور ان کے بچوں پر حملے سے متعلق تھی۔حامد میر کی اہلیہ کے مطابق حامد میر نے کہا ہے کہ خود چودھری نثار نے 2010ء میں خفیہ اداروں کی طرف سے حامد میر کو ہراساں کرنے پر اخباری بیان جاری کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بھی اس واقعے پر مذمتی بیان جاری کیا تھا۔

مزید : صفحہ اول


loading...