شیر فروش زہر کھا کر مرگیا

شیر فروش زہر کھا کر مرگیا

لاہور( کر ائم سیل)شاہدرہ کے علاقہ میں بیماری سے تنگ آکر دو بچوں کے باپ شیر فروش نے زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی ۔بتایا جاتا ہے کہ شاہدرہ کا رہائشی 50 سالہ اقبال شیر فروش طویل عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھا وہ علاج معالج کررہا تھا لیکن اددویات سے اسے کوئی فائدہ نہ ہوا بلکہ شدید دردسے وہ رات بھر سو نہیں پاتا تھا لواحقین نے اسکا مسلسل علاج کرواتے رہے اقبال اسی وجہ سے پریشان رہتا تھا چند روز قبل لواحقین اسے چنیوٹ علاج کیلئے ایک دواخانہ لے گئے جہاں حکیم نے اسکی بیماری کا علاج کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اسکے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں جس کے بعد لواحقین اسے واپس گھرلے آئے اقبال نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو زہریلی گولیاں نگل لیں حالت غیر ہونے پر لواحقین اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال شاہدرہ لے گئے جہاں وہ تھوری دیر کے بعد چل بسا تاہم اس سلسلہ میں ڈی ایس پی آغا ناصر نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : لاہور


loading...