نیب پنجاب بینک کے’ کام‘ بھی آگیا

نیب پنجاب بینک کے’ کام‘ بھی آگیا
نیب پنجاب بینک کے’ کام‘ بھی آگیا

  


لاہور (نامہ نگار ) احتساب بیورو(نیب) پنجاب نے بینک آف پنجاب کی نادہندہ کمپنی ’ بیسٹ برانڈ ‘سے 106.07ملین روپے وصول کرکے بینک انتظامیہ کے حوالے کر دئیے ہیں ۔ مذکورہ رقم کا چیک گزشتہ روز ڈی جی نیب پنجاب نے بینک آف پنجاب انتظامیہ کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ’بیسٹ برانڈ‘ کے ڈائریکٹران ندیم احمد خان نے بینک آف پنجاب سے220.083ملین روپے قرض لے کر دانسہ واپس نہیں کیا تھا ۔ بینک کی درخواست پر نیب نے نادہندگان کے خلاف تحقیقات شروع کیں تو انہوں نے خورد برد کی گئی تمام رقم واپس کرنے کی پیشکش کر دی ۔ گزشتہ روز نیب حکام نے نادہندگان سے وصول کئے ہوئے 106.07ملین روپے بینک آف پنجاب انتظامیہ کے حوالے کر دئیے ۔

مزید : جرم و انصاف


loading...