یہ’ گاڑی ‘بھی نہ چل سکی

یہ’ گاڑی ‘بھی نہ چل سکی

لاہور(سٹاف رپورٹر)این ایل سی سے انجن کرائے پر حاصل کرنے کے سلسلہ میں این ایل سی اور ریلوے انتظامیہ کے مابین مزکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے بتایا گیا ہے کہ این ایل سی کی جانب سے کوریا سے منگوائے گئے دس انجن ریلوے کے لئے کرائے پر حاصل کرنے کے لئے گذشتہ روز ریلوے انتظامیہ اور این ایل سی حکام کے مابین ریلوے ہیڈکوارٹرمیں مزاکرات ہوئے جس میں ریلوے کی نمائندگی جنرل مینجر ریلو ے انجم پرویز نے کی اجلاس میں ریلوے حکام نے موقف اختیا رکیا کہ انجنوں کے کرائے پر حاصل کرنے سے ان کے ذریعے ہونے والی ٹرانسپورٹیشن میں ریلوے کے وسائل کے زائد استعمال کے باعث ریلوے کا پرافٹ شیئر زیادہ ہو نا چاہئے جبکہ این ایل سی حکام اپنے موقف پر ڈٹے رہے جس کے باعث فریقین کے مابین واضح پیش رفت نہ ہوسکی تاہم اس امرپر اتفاق کیا گیا کہ فریقین آئندہ ہفتے کے دوران اس سلسلہ میں مزید اجلا س کریں گے اور اس دوران مثبت پیش رفت کی توقع ہے ۔

مزید : بزنس


loading...