طالبان کی سیاسی شوری سے رابطہ ہوگیا ہے : یوسف شاہ ،مذکراتی عمل بتدریج جاری ہے: پروفیسر ابراہیم

طالبان کی سیاسی شوری سے رابطہ ہوگیا ہے : یوسف شاہ ،مذکراتی عمل بتدریج جاری ...
 طالبان کی سیاسی شوری سے رابطہ ہوگیا ہے : یوسف شاہ ،مذکراتی عمل بتدریج جاری ہے: پروفیسر ابراہیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبا ن رابطہ کار کمیٹی کے سر براہ مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی سیاسی شوری سے رابطہ ہوگیا ہے ، دو یا تین روز میں سیاسی شوری سے ملاقات کریںگے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ فریقین سے مطالبات کی حتمی فہرست طلب کر لی ہے،طالبان نے مقام اور تاریخ کے لیے مہلت مانگ لی ہے ، دوسری جانب طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے بھی ان رابطوں کی تصدیق کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی وڈیو کاپتہ میڈیا سے لگا ، طالبان سے گیلانی کے بیٹے کے متعلق بات ہوگی ،طالبان سے رابطے بحال ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شوری سے ملاقات میں حکومت کے تحفظات پر بھی بات ہوگئی، ملاقات میں حکومتی کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں رہائی اور جنگ بندی کی توسیع پر بات ہوگی ، مذکراتی عمل بتدریج جاری ہے ، مزید برآں حکومت نے طالبان کے 13غیر عسکری قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصل کر لیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے کیا ہے۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے بھی ان کی قید میں موجود مغو ی چھڑا نے کا اشارہ ملاہے ۔

مزید :

قومی -