کراچی والے جانتے ہیں مشرف کو سمندر کے راستے کہاں بھیجنا ہے:سعد رفیق

کراچی والے جانتے ہیں مشرف کو سمندر کے راستے کہاں بھیجنا ہے:سعد رفیق
کراچی والے جانتے ہیں مشرف کو سمندر کے راستے کہاں بھیجنا ہے:سعد رفیق

  


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سمندر کے کنارے ہیں ، کراچی والوں کو پتہ ہے کہ انہیں کہاں بھیجنا ہے۔کراچی میں چین سے درآمد کئے جانے والے 9 ریلوے انجنوں کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز مشرف سمندر کے کنارے ہیں ، کراچی والوں کو پتہ ہے کہ انہیں کہاں بھیجنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چین سے آنے والے انجن چین کی کمپنی نے امریکی کمپنی کے تعاون سے تیار کئے ہیں۔اس سلسلے میں چین اور امریکا کے ماہرین کو پاکستان بلا کر بات چیت کی تھی۔انجن میں کسی قسم کے نقص نہ ہونے کی یقین دہانی پر معاہدہ کیا۔ ڈیڑھ سو افسر اور اہلکاروں کو تربیت کے لیے چین بھیجا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرانے انجن ہچکولے لے کر چلتے تھے۔ یہ انجن پاکستان ریلویز کے لئے لائف لائن ہیں۔ریلوے کو پانچ سو انجن چاہئیں۔چند روز میں 23 انجنوں کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے میں اقربا قروری اور رشوت کی گنجائش نہیں ہے۔

مزید : قومی


loading...