پی آئی اے کی بریڈ فورڈ ، اسلام آبادبراہ راست پرواز بند

پی آئی اے کی بریڈ فورڈ ، اسلام آبادبراہ راست پرواز بند
 پی آئی اے کی بریڈ فورڈ ، اسلام آبادبراہ راست پرواز بند

  


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ایک برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)نے لیڈز سے اسلام آباد کے لیے براہ راست پروازوں کو بند کردیا۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے لیڈز بریڈ فورڈ ایئر پورٹ سے اسلام آباد کیلئے شیڈول پروازوں کو ڈراپ کردیا ہے۔اگلے ماہ سے مانچسٹر کی طرف پروازوں کی تبدیلی کے فیصلے سے یار کشائر سے برصغیر کے لیے کوئی بھی براہ راست فضائی سروس نہیں ہو گی۔اس ماہ کے اوائل میں ہی مسافروں کو اس فیصلے کے متعلق آگاہ کردیا گیا کہ لیڈز سے دو مرتبہ ہفتہ وار ٹکٹ کی دستیابی نہیں ہو گی۔ لیڈز بریڈفورڈ ایئرپورٹ (ایل بی اے ) میں ہوا بازی کی ترقی اور مارکیٹنگ ڈائریکٹر ٹونی ہال ووڈ نے اس فیصلے کو’مایوس کن ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں علاقائی پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی کو مقامی اور براہ راست اسلام آباد سے فضائی لنک سے محروم کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 12 ماہ میں بریڈفورڈ اور لیڈز شہر کے علاقے سے پی آئی اے کے مسافروں میں30 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور صرف گزشتہ ماہ ایل بی اے کی طرف سے ایئر لائن سے مسافروں کے نمایاں اضافے کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اپنی سروس کو بڑھانے پر مذاکرات کیے گئے کہ یا تو اضافی فریکوئنسی کو متعارف کرائے یا بڑے’200 B777 آپریشن فراہم کرے۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی 2008ءسے لیڈز سے سروس کے آغاز سے اب تک دو لاکھ مسافر بریڈفورڈ ایئر پورٹ سے پاکستان کافضائی سفر کرچکے ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ویسٹ یارکشائر سے پاکستان کا فضائی سروس برقرار رہنی چاہیے۔ ایل بی اے پہلے ہی پی آئی اے سے اس فیصلے کو ریورس کرنے کے لیے سخت کوشش میں ہے۔جس کے لیے خطے میں مقامی رہنما اور کمیونٹی رہنماﺅں کی طرف سے حمایت کی جا رہی ہیں۔پی آئی اے کی لیڈز سے پاکستان کے لیے 2008ءسے سروس کا آغاز کیا گیا اور ہوائی اڈے کی طرف سے ایک بڑی کامیابی کے طور پر پی آئی اے کی تعریف کی گئی۔لیکن جنوری میں لیڈز ٹرمینل کے ذریعے پی آئی اے فضائی سٹیوارڈ کوہیروئن سمگل کرنے کی کوشش میں 5 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیااور گذشتہ نومبر میں پی آئی اے کے55سالہ پائلٹ عرفان فیض کو مئے نوشی کے الزام میں نو ماہ کے لیے جیل بھج دیا گیا۔

مزید : بزنس


loading...