صدر ممنون حسین فیملی کے ہمراہ مری پہنچ گئے

صدر ممنون حسین فیملی کے ہمراہ مری پہنچ گئے
President

  


مری (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین جمعہ کے روز اپنی فیملی کے ہمراہ مری پہنچ گئے وہ دو دن پنجاب ہاؤس مری میں قیام کریں گے۔ ان کی مری آمد کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پارلیمانی نظام میں صدر کی حیثیت علامتی ہوتی ہے لہٰذا صدر ممنون حسین کے پاس اس وقت کرنے کو کچھ نہیں۔ حالیہ دنوں میں حکومت اور فوج کے درمیان چلنے والی چپقلش کی خبروں میں صدر ممنون حسین کہیں نظر نہیں آتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مسئلہ سے اجتناب برتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنا وقت گزارنے کے لئے فیملی کو لے کر مری چلے گئے۔

مزید : اسلام آباد


loading...