ڈی پی او چنیوٹ نے پکڑی گئی 20 کلو ہیروئن میں سے 19 کلو فروخت کردی

ڈی پی او چنیوٹ نے پکڑی گئی 20 کلو ہیروئن میں سے 19 کلو فروخت کردی
Police

  


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی پی او چنیوٹ نے مبینہ طور پر پکڑی ہوئی 20کلو ہیروئن میں سے 19کلو فروخت کردی۔ تھانہ رجوعہ کے علاقہ موضع ٹھٹھیاں میں ایک ماہ قبل پولیس نے 1 چھاپہ مار کر یعقوب ٹھیٹھیا کی بیوی سے 20 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس افسر گلزار ہرل نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ تھانہ رجوعہ میں درج کروایا جس پر یعقوب ٹھیٹھیانے ڈی پی او چنیوٹ کے کار خاص انسپکٹر طاہر منج سے رابطہ کیا تو اس نے ڈی پی او رائے منیر ضیاء سے رابطہ کرتے ہوئے 19 کلو ہیروئن 35 لاکھ روپے میں واپس فروخت کردی اور ملزمہ پر 9C کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے لیب میں ہیروئن کے ساتھ دیگر کیمیکل بھجوادیا۔ جس سے اس کا رزلٹ لیبارٹری سے بھی فیل ہوگا اور وہ بازعزت بری ہوجائے گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 35 لاکھ روپے میں سے 15 لاکھ روپے ایس ایچ او طاہر منچ اور ایس ایچ او تھانہ صدر رائے ارشد نے رکھ لئے جبکہ باقی 20 لاکھ روپے ڈی پی او کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے بعد رپورٹ بھجوادی۔ ڈی پی او نے پولیس افسر گلزار ہرل کو نوکری سے فارغ کردیا۔ اس سلسلہ میں جب ڈی پی او چنیوٹ سے رابطہ کیا گیا تو ان کے ریڈر نے میٹنگ کا کہہ کر فون بند کردیا۔

مزید : فیصل آباد


loading...