گوجرانوالہ: وال چاکنگ کا الزام، 15 ماہ کے بچے کے وارنٹ گرفتاری جاری

گوجرانوالہ: وال چاکنگ کا الزام، 15 ماہ کے بچے کے وارنٹ گرفتاری جاری
گوجرانوالہ: وال چاکنگ کا الزام، 15 ماہ کے بچے کے وارنٹ گرفتاری جاری

  


گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) وال چاکنگ کے الزام میں سول جج نے ایک سال 3 ماہ کے بچے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ سال 11مئی کو عام انتخابات کے دوران گوجرانوالہ کے علاقے جلال پور جٹیاں کی پولیس نے وال چاکنگ کے الزام میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ مظہر علی خان، رکن صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ نعیم نواز، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن نوابزادہ غضنفر علی گل اور ایک سال 3 ماہ کے ابراہیم نامی بچے کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا تاہم عدالت میں پیش نہ ہونے پر آج سول جج نے پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور پولیس نے بغیر تفتیش کے 9 ماہ کے موسیٰ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا جس کے باعث کئی روز تک بچے کے گھروالوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا تاہم بعد ازاں مقامی عدالت کی سرزنش پر پولیس نے بچے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ خارج کر دیا تھا۔

مزید : قومی


loading...