چوہدری شجاعت کی دعوت قبول، بگ بی جلد پاکستان آئیں گے، چوہدری برادران کا مہمان بن کر دلی خوشی ہو گی: امیتابھ بچن

چوہدری شجاعت کی دعوت قبول، بگ بی جلد پاکستان آئیں گے، چوہدری برادران کا ...
چوہدری شجاعت کی دعوت قبول، بگ بی جلد پاکستان آئیں گے، چوہدری برادران کا مہمان بن کر دلی خوشی ہو گی: امیتابھ بچن
کیپشن: Amitabh Bachan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے مسلم لیگ کے ق کے سربراہ چوہد ری شجاعت حسین کی پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے رضا مراد کے ذریعے امیتابھ بچن کو پاکستان آنے کی دعوت دی جس پر امیتابھ بچن نے جوابی خط میں لکھا ہے کہ وہ پاکستان کے سیاسی گھرانے کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت ملنے پر بہت خوش ہیں اور وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جواب دینے میں تاخیر پر شرمندہ ہیں کیونکہ بیرون ملک ہونے کے باعث انہیں خط دیر سے ملا تاہم وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے اور چوہدری برادران کے مہمان بن کر انہیں دلی خوشی ہو گی۔

مزید :

تفریح -