کیا ہوا تیرا وعدہ ؟ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ بڑھ گئی

کیا ہوا تیرا وعدہ ؟ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ بڑھ گئی
کیا ہوا تیرا وعدہ ؟ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ بڑھ گئی

  


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ رہا ہے ، سندھ میں طلبہ لوڈشیڈنگ کے باعث سخت گرمی میں امتحان دے رہے ہیں ، فیصل آباد میں گھریلو صارفین کو 14 اور کمرشل اور صنعتی صارفین کو 10 سے 12 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا سامنا ہے ،میپکو ریجن کے 13 اضلاع ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، بہاولپور ، بہاولنگر ، لیہ ، راجن پور ، رحیم یار خان ، سمیت دیگر اضلاع میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں ،اور ان اضلاع میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 13 سے 18 گھنٹے تک جا پہنچا ہے،بلوچستان کے کئی شہروں میں 18,18گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، سندھ میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بھی 8 سے 10 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...