امن و امان سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس، نئی بھرتیوں اور فورسز کی تشکیل کی منظوری سمیت اہم فیصلے

امن و امان سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس، نئی بھرتیوں اور فورسز کی تشکیل کی ...
امن و امان سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس، نئی بھرتیوں اور فورسز کی تشکیل کی منظوری سمیت اہم فیصلے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے تین ہزار اہلکاروں پر مشتمل نئی اینٹی وائلنس فورس تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امن و امان سے متعلق خصوصی کمیٹی کا سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اویس مظفر نے کی۔ اجلاس میں ایس آر پی کو اینٹی رائٹ فورس میں تبدیل کرنے اور ایلیٹ فورس میں تین ہزار جوان بھرتی کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پولیس کے پانچ ڈویژن میں اینٹی رائٹ فورس تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور صوبائی سطح پر 10 ہزار نئی بھرتیوں کی منظوری بھی دی گئی ۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اجلاس میں پولیس شہداءکا معاوضہ 20 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کرنے اور شہداءکے لواحقین کو پلاٹ دینے کی تجویز پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

مزید : کراچی


loading...