عدم ادائیگی پر خیبرپختونخواہ ہاﺅس کا گیس کنکشن منقطع

عدم ادائیگی پر خیبرپختونخواہ ہاﺅس کا گیس کنکشن منقطع
عدم ادائیگی پر خیبرپختونخواہ ہاﺅس کا گیس کنکشن منقطع

  


مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی ناردرن نے عدم ادائیگی پر خیبرپختونخواہ ہاﺅس کا گیس کنکشن منقطع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ ہاﺅس کے ذمہ 23 لاکھ روپے واجب الادا تھے تاہم ادائیگی نہ ہونے پر کے پی کے ہاﺅس کا گیس کنکشن منقطع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردران کی جانب سے ملک بھر میں نادہندگان کے خلاف کارروائی جاری ہیں اور گزشتہ روز بھی پنجاب کے وزیر جیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ کے کنکشن کاٹ دیئے گئے تھے۔

مزید : مردان


loading...