کراچی : سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ ، مبینہ ٹارگٹ کلر ہلاک

کراچی : سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ ، مبینہ ٹارگٹ کلر ہلاک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہرقائد کے علاقے سہراب گوٹھ کوئٹہ ٹاﺅن میں پولیس مقابلے کے دوران مشتبہ ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگیا ، ایس ایس پی ملیر کینٹ راﺅ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم قتل او ر اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا اور اس نے ساتھیوں سے مل کر گزشتہ روز سہراب گوٹھ پولیس چوکی کے انچارج جاوید کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا ۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ مرنے والے ٹارگٹ کلر کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،مقابلے کے بعد پولس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ورمزید نفری طلب کرلی ہے ۔

مزید : کراچی


loading...