ماں نے اپنے ہی بیٹے کا گلا دبا کر مار دیا

ماں نے اپنے ہی بیٹے کا گلا دبا کر مار دیا
ماں نے اپنے ہی بیٹے کا گلا دبا کر مار دیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی کی لڑائی نے ایک اور معصوم کی جان لے لی،ہفتے کے روز لاہور ایئرپورٹ کے نزدیک نادرآباد کی بستی علی پارک میں جبیں ناز نامی خاتون نے اپنے 6 سالہ پھول سے لختِ جگر حیدر کو گلا دبا کر ہلاک کرڈالا اور خود ہی ہمسایوں کے اطلاع کردی کہ میں نے اپنے خاوند کا منہ بند کردیا ہے۔ جبیں ناز کی شادی مہر آباد علی پارک کے محمد دلاور سے 8 سال قبل ہوئی تھی لیکن میاں بیوی میں اکثر تنازعہ رہتا محلے داروں کا کہنا ہے کہ خاوند کو بیوی کے کردار پر شک تھا اور وہ اسے اکثر طعنے دیا کرتا تھا کہ حیدر میرا بیٹا نہیں ہے، اسی بناء پر جبیں گزشتہ روز اشتعال میں آگئی اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور معصوم بچے کو گلا دبا کر مار ڈالا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جبیں ناز ذہنی مریضہ معلوم ہوتی ہے، اس سوال پر کہ اس نے اپنے دوسرے دو بچوں کو کیوں نہیں مارا، پولیس نے کوئی جواب نہیں دیا، معصوم حیدر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی ہے پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے تاہم کوئی تحریری قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید : جرم و انصاف


loading...