جیو نیوز نے جو کیا غلط کیا، فوج اور میڈیا میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہوں: خورشید شاہ

جیو نیوز نے جو کیا غلط کیا، فوج اور میڈیا میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہوں: ...
جیو نیوز نے جو کیا غلط کیا، فوج اور میڈیا میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہوں: خورشید شاہ

  


سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر کہا گیا تو وہ فوج اور میڈیا میں ثالثی کا کردار ادا کریں گے، عمران خان تحریک چلانے میں جلد بازی نہ کریں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جیو نیوز نے جو کیا وہ غلط کیا، افغانستان اور بھارت میں نئی حکومتیں بننے جا رہی ہیں، موجودہ حالات میں ملکی اداروں کا ٹکراﺅ درست نہیں، اگر کہا گیا توفوج اور میڈیا میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہوں ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 11 مئی کو تحریک چلانے کے اعلان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت کسی تحریک چلانے کا نہیں، عمران خان تحریک چلانے میں جلد بازی نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سندھ میں بجلی کے فیڈرز بند ہونے کا نوٹس لیں، لاہور میں میٹروبس بھی خسارے میں ہے، اسے بند کیوں نہیں کیا جاتا۔

مزید : سکھر /اہم خبریں


loading...