حامد میر حملہ کی تحقیقات کیلئے ڈیڑھ لاکھ سموں کا ڈیٹا چیک کرنا پڑا: آئی جی سندھ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل اقبال محمود نے کہا ہے کہ حالیہ دو بم دھماکوں کے ملزموں تک پہنچ چکے ہیں، حامد میر پر حملے کی تحقیقات کیلئے ڈیڑھ لاکھ سموں کا ڈیٹا چیک کرنا پڑا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سموں کی بندش کیلئے 2002 سے چیخ و پکار کر رہے ہیں، مسئلہ نئی سموں کا نہیں پرانی سموں کا ہے، غیر قانونی سموں کی بندش سے 50 فیصد جرائم کم ہو جائیں۔